Jamia Masjid o Imambargah HussainiaJamia Masjid o Imambargah Hussainia
  • About Us
  • Corona & Education
  • News
  • Events
  • Islamic History
  • Contact
  • About Us
  • Corona & Education
  • News
  • Events
  • Islamic History
  • Contact

News

  • Home
  • Blog
  • News
  • ملعون کو قرآن کریم کی توہین سے روکنے والا مسلم نوجوان ہیرو قرار

ملعون کو قرآن کریم کی توہین سے روکنے والا مسلم نوجوان ہیرو قرار

  • Posted by admin
  • Categories News
  • Date November 23, 2019
  • Comments 0 comment

اوسلو: ناروے میں اسلام مخالف ریلی میں ایک ملعون کو قرآن کریم کی توہین سے روکنے والا مسلم نوجوان کو ہیرو قرار دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ناروے میں اسلام مخالف ریلی میں ایک ملعون کی جانب سے قرآن کریم کی بیحرمتی سے روکنے والے مسلم نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا، سوشل میڈیا پر الیاس کی رہائی کے لیے مہم زور پکڑ گئی۔

الیاس نے مجمع میں جب ریلی کے مظاہرین کو للکارا تو پوری دنیا سے پذیرائی ملی، سوشل میڈیا پر نوجوان ڈیفنڈر آف اسلام کے نام سے ٹرینڈ بن گیا اور صارفین کی جانب سے نوجوان کے اقدام کو خوب سراہا جارہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسلام مخالف ریلی کے دوران ایک شخص قرآن پاک کی بیحرمتی کررہا ہے جبکہ مسلم نوجوان اسے روکنے کی کوشش کرتا ہے تو پولیس کی جانب سے اسے گرفتار کرلیا جاتا ہے۔

ترکی نے بھی ملعون لارس تھورسن کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اداکارہ وینا ملک نے بھی کہا ہے کہ ’میں وینا ملک حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتی ہوں کہ ناروے ڈنمارک کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کیے جائیں، ان کی اشیا کا بائیکاٹ کرکے کمپنیوں کو پاکستان سے بھگایا جائے، نبی کریم پر میری جان مال اولاد سب قربان ہے۔

Source: https://urdu.arynews.tv/the-real-hero-the-brave-defender-of-the-holy-quran/

  • Share:
admin

Leave A Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Search

Categories

  • News

mibhussainia.com by iKashits Powered by iKashits.